3 جولائی، 2026، 8:12 AM

سلامتی کونسل اجلاس: ایران نے اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کیا، روس

سلامتی کونسل اجلاس: ایران نے اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کیا، روس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطی سے متعلق ہنگامی اجلاس میں روس نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے جائز حق دفاع کا استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مشرق وسطی بالخصوص ایران سے متعلق پیش رفت کا جائز لینے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے خطے کی صورتحال اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے نائب سیکریٹری جنرل نے شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا۔

روسی نمائندے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور حالت دفاع میں دشمن کی فوجی تنصیبات جائز فوجی اہداف تصور کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے واشنگٹن کی کارروائیوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ایران کے خلاف فوجی مہم جوئی کے منصوبہ سازوں نے اپنے علاقائی اتحادیوں کی سلامتی کو آخری ترجیح دی۔

روسی نمائندے نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں نہ صرف ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ انہوں نے خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور سیاسی الزامات کے ذریعے کشیدگی میں مزید اضافہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور مذاکرات کے عمل کے تحفظ کے لیے متوازن اور غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

News ID 1940106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha